• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 490 ہوگئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 490 ہوگئیں


چین میں کورونا وائرس سے مزید 65 ہلاکتوں کے بعد تعداد 490 ہوگئی، 3 ہزار 887 نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

جاپان کے بحری جہاز میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10 افراد کو علاج کے لیے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 ہزار 700 افراد 14 دنوں کے لیے  اسی جہاز پر موجود رہیں گے۔

وائرس کے خدشے کے پیش نظر تائیوان نے ایک دوسرے بحری جہاز کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا جو اب ہانگ کانگ میں لنگر انداز ہے۔

ہانگ کانگ میں وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کے بعد 2 امریکی ایئر لائنز نے ہانگ کانگ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

تازہ ترین