• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او نے کینسر کو تیزی سے پھیلنے والا مرض قرار دیدیا


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کینسر کو دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض قرار دے دیا۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہرسال تقریباً  3 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں سالانہ ہونے والی 15 تا 20 اموات کی وجہ کینسر ہی ہے۔

تازہ ترین