• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے سات ماہ ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ، ایف بی آر

مالی سال کے پہلے سات ماہ ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ، ایف بی آر


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں دو ہزار 407 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقامی ذرائع سے حاصل شدہ محصولات 1341 ارب روپے رہے، جو پچھلے مالی سال اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 66 ارب روپے رہی تھی۔

تازہ ترین