• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس سے 563 افراد لقمۂ اجل بن گئے


چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 563 ہوگئی ہے، جبکہ 3 ہزار 694نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 28ہزار 18 ہوگئی ہے۔

چین کے صوبے ہوبائی میں کوروناوائرس سے 70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ووہان شہر میں کنونشن سینٹر کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج جاری ہے۔

دوکروز شپس کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جاپان کے ساحلی علاقے یوکوہاما میں موجود کروز پر کوروناوائرس کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ میں موجود کروز پر مسافروں میں سے کوروناوائرس کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 31دیگرممالک میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی ویکسینز اور علاج سے متعلق غور کیلئے سیکٹروں ماہرین صحت 11 اور 12 فروری کو جنیوا میں جمع ہو رہے ہیں، جبکہ ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم جلد ہی چین جائے گی۔

تازہ ترین