• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پھوٹنے والے جان لیوا کورونا وائرس کی ایک نومولود بچے میں بھی تشخیص سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چترال میں کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کورونا وائرس سے محفوظ ہے، وزیر صحت پنجاب

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق نومولود کے پیدائش کے صرف 30 گھنٹون بعد اس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے کم عمر ترین مریض بن گیا ہے۔

چینی مقامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان کے ایک نجی اسپتال میں اس بچے کی پیدائش دو فروری کو ہوئی تھی جبکہ بچے کی پیدائش سے قبل والدہ کے تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل کیے گئے تھے جو مثبت آئے تھے۔

یہ بھی دیکھئے :چین میں کورونا وائرس سے 563 افراد لقمۂ اجل بن گئے


ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بچے میں یہ وائرس کیسے منتقل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس سے پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس منہ اور ناک کے علاوہ جسم کے کس حصے سے داخل ہوسکتا ہے؟

ڈاکٹرز کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ میں ہی اس موذی وائرس کا شکار ہوا ہوگا یا پھر پیدائش کے بعد ماں کے انتہائی قریب آنے کی وجہ سے یہ وائرس بچے میں منتقل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس چمگادڑ کا سوپ، چوہے کھانےسے پھیلا

سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ بچے کا وزن سوا 3 کلو ہے اور اس کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے جبکہ اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز میں سامنے آنے والے اس جان لیوا وائرس کے سبب چین میں اب تک 563 افراد ہلاک اور 28 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین