• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر۔19 ورلڈ کپ: بنگلادیش نیوزی لینڈ کوہراکر فائنل میں پہنچ گیا

انڈر۔19 ورلڈ کپ: بنگلادیش نیوزی لینڈ کوہراکر فائنل میں پہنچ گیا


آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اُس کا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہوگا۔

پوشیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں بیکہم ویلر۔گرینال کے ناقابل شکست 75 رنز کی بدولت نیوزی لیند نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

نکولس لیڈسٹون 44 اور فرگس لیلمین 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام نے تین، شمیم حسین اور حسن مراد نے دو، دو جبکہ رقیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں محمود الحسن جوائے کی شاندار سینچری کے باعث بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف 44 اعشاریہ ایک اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ توحید اور شہادت حسین نے 40، 40 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔

آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری کو بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین