• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی صنعتیں حکومت کے بار بار یو ٹرن سے تنگ آگئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے کہا ہے کہ برآمدی صنعتیں حکومت کے باربار یو ٹرن سے تنگ آگئی ہیں اور اب ہم موجودہ حالات میں صنعتیں منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں، حکومت بھی اپنے رویئے سے صنعتوں کی منتقلی کی خواہش کا اظہارکررہی ہے،ریفنڈ کی فوری ادائیگی، پشاور گیس ٹیرف میں کمی نہ کرنیکی صورت میں ہفتہ واربنیادوں پرایک دن برآمدی سرگرمیاں بند کرنیکااعلان کردیاہے، یہ اعلان جمعرات کو کراچی پریس کلب میں اپٹما اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں امان اللہ مچھیارہ، جاوید بلوانی، یاسین صدیق، طارق سعود،اقبال انعام، زبیرموتی والا سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی قائم کردہ گیس ٹیرف کمیٹی میں 6وزراء اورسیکریٹیز کو شامل کیاگیاہے لیکن کمیٹی میں کوئی اسٹیک ہولڈر شامل نہیں ہے۔

تازہ ترین