آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیلم منیر کو سب سے قیمتی تحفہ مل گیا

معروف اداکارہ نیلم منیر خان کو تحفے میں ’غلافِ کعبہ ‘ مل گیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’غلافِ کعبہ‘ کی تصویر شیئر کی۔


انہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ کے فضل سے مجھے غلافِ کعبہ کا ایک ٹکڑا ملا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’الحمداللّہ یہ میرے لیے سب سے قیمتی تحفہ ہے۔‘

اُن کی اِس پوسٹ پر اُن کے مداحوں نے اُن کو مبارکباد دی۔

ربیّعہ ملک نامی صارف نے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو، بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے ماشااللّہ۔‘

نمرہ نامی صارف نے لکھا کہ ’اللّہ پاک ہم سب کو بھی اپنا گھر دیکھنا نصیب کرے آمین۔‘

دیکھئے نیلم منیر کا  مقبول ترین ڈرامہ ’کہیں دیپ جلے‘کا ایک کلپ


واضح رہے کہ نیلم منیر اِن دنوں جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ’کہیں دیپ جلے‘ میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید