• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے چینی کی ایکسپورٹ پر فوری پابندی لگانے اور اس کی امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، سمری وزیر اعظم کی منظوری سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ پرپابندی لگنے سے ساڑھے 3لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ روک لی جائے گی۔

حکام کا بتانا ہے کہ چینی کی طلب و رسد یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنےکے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں آٹے اورچینی کی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا، چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےبعد چینی کی فی کلوقیمت 80سےبڑھ کر 85 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹےکی فی کلو قیمت میں 3 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت 56 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں آٹےکی 20کلوتھیلےکی قیمت میں مجموعی طورپر 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین