• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس قابل علاج،احتیاط سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، ڈاکٹر نسیم صلاح الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہر متعدی امراض ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک موذی مرض ہے جس کا وائرس امراض جگر کا باعث بنتا ہےاور جگر کے کینسر تک میں مبتلا کر دیتا ہے جو انسانی جان لے لیتا ہے ۔تاہم یہ قابل علاج ہے اوراگر احتیاط کی جائے تو اس سے محفو ظ رہا جاسکتا ہے،عوام کو چاہیے کہ اسکریننگ کروا کر خون لگوائیں ، ۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی جگر انسان کو کئی طریقوں سے صحت مند رکھتا ہے یہ خون سے ٹاکس نکال دیتا ہے اور غذائی اجزاء کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے تاہم ہیپٹائٹس کا وائرس جگر کو ناکارہ کردیتا ہے ۔ہیپاٹائٹس کی کئی اقسام ہیں جن میں اے ، بی ، ای اور سی شامل ہیں تاہم سب سے خطرناک ہیپٹائٹس بی اورسی ہیں جو زیادہ تر استعمال شدہ سرنج ،متاثرہ خون لگنے ، استعمال شدہ بلیڈ استعمال کرنےاور آپریشن کےمتاثرہ اوزار لگنے سےخون کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ انجیکشن استعمال کیے جاتےہیں جس کی بڑی وجہ عوام کا انجیکشن لگانے پر اصرار کرنا ہے تاہم انجیکشن میں گندی اور استعمال شدہ سوئی استعمال کی جاتی ہے جس کے ذمہ دار ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور اتائی ہیں جس سے ہیپاٹائٹس کا مرض ملک میں اس قدر تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عموماً مریضوں کو اس مرض کا پتہ نہیں چلتا جو آہستہ آہستہ جگر کو ناکارہ کردیتا ہے اور جان لیوا ثابت ہو جاتاہے ۔ س کی علامات میں بخار ، تھکان ، بھوک نہ لگنا، متلی، قے ، پیٹ درد ، گہرے رنگ کا پیشاب ، جوڑوں کا درد اور یرقان شامل ہیں۔ اس لئے عوام کو چاہیے کہ اسکریننگ کروا کر خون لگوائیں ۔

تازہ ترین