• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیا، عاطف رانا

لاہور قلندرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیا، عاطف رانا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا، ٹیم میں نوجوانوں کا کردار اہم ہو گا، پی ایس ایل فائیو میں شائقین کرکٹ کے دل جیتیں گے۔

لاہور قلندرز اور ہاشمی اسپغول کے درمیان معاہدے کی تقریب لاہور پریس کلب میں ہوئی، جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ہاشمی گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر ہاشمی نے دستخط کیے۔

عاطف رانا نے لاہور قلندرز کی شرٹ اور سوونیئر بھی پیش کیا۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے پاکستان ٹیم کو کوئی پلیئر نہیں دیا بلکہ نوجوان کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی محنت سے بنا اور اس کا سہرا کوچ عاقب جاوید کو جاتا ہے۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز شائقین کرکٹ کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

اسپانسر ادارے کے عامر ہاشمی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اعزاز کی بات ہے۔

عاطف رانا نے اس موقع پر بتایا کہ میں ہوں قلندرز مہم جاری ہے، آنے والے دنوں میں حیران کن چیزیں سامنے لائیں گے جس سے لاہور کی بھرپور انداز میں پروموشن ہوگی۔

تازہ ترین