• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے سارس وائرس کا ریکارڈ توڑ دیا

چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 813 ہوگئی


چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 813 ہوگئی جس کے بعد یہ تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سےبڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہوگئی ہے، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔

2002ء سے 2003ء کے درمیان سارس بیماری کے سبب774 افراد ہلاک اور 8ہزار 100بیمار ہوئے تھے، یہ صورت حال 8 ماہ کے دوران 26 ملکوں میں پیش آئی تھی جبکہ 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔

کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں 780 افراد ہلاک اور 27 ہزار 100 بیمار ہوئے ہیں تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور آج صرف 2 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے، تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ فرانس کے پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

تازہ ترین