• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا متاثرہ شہر ووہان لاک ڈاؤن ہے، سفیر پاکستان

کورونا وائرس کا متاثرہ شہر ووہان لاک ڈاؤن ہے، سفیر پاکستان


چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا متاثرہ شہر ووہان لاک ڈاؤن ہے اور قرنطینا مکمل ہونے تک، وہاں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ ہم ووہان اور بیجنگ میں چینی حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ چین میں موجود ہر شہری کی فون کال اور ای میل پر جواب دیں۔

نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ مشکل حالات میں اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، جبکہ قرنطینا میں ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے اپنے شہریوں کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین