• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء اور کیلیفورنیا سدرن یونیورسٹیز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیلیفورنیا سدرن یونیورسٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے صدر ڈاکٹر گوین فائن سٹون کی سربراہی میں اقراء یونیورسٹی کے دورہ کیا اور وائس چانسلر وصدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پراقراء یونیورسٹی اور کیلیفورنیا سدرن یونیورسٹی، امریکا کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت اقراء یونیورسٹی اور کیلیفورنیا سدرن یونیورسٹی کے مابین موجودہ تعلیمی اشتراک کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور پہلے سے جاری ڈپلومہ پروگرام میں توسیع کی گئی۔ ڈاکٹر گوین فائن سٹون نے کہا کہ اقراء یونیورسٹی پاکستان کی صف اول کی جامعہ بننے کے بعد اب ایک نامور عالمی جامعہ کے طور پر اُبھر رہی ہے ۔ چانسلر وصدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ اقرا یونیورسٹی قومی سطح پر کامیابی کے بعد اب عالمی تعلیمی اہداف کے حصول پر گامزن ہے۔

تازہ ترین