• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کی یورپ میں تربیت کا معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور شمالی یورپ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے مابین ایک معاہدے کے تحت یونیورسٹی کے طلباء کو تربیت کے لیے یورپ بھیجا جائے گا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی میں ایک مفاہمتی یادداشت مرتب کی گئی جس پر یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع اور پرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے دستخط کیے جبکہ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر امیرالحق اور ڈاکٹر شہاب اللہ صدیقی نے کی۔

تازہ ترین