• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المنائی ہمارا اثاثہ، ملکر پروجیکٹ مقابلے کامیاب بنائینگے، ڈاکٹر فیض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےوائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہےکہ جامعہ کے المنائی ہمارا اثاثہ ہیں ، المنائی کسی بھی تعلیمی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں ، المنائی ترقی کرکے بڑے اداروں میں پہنچنے کے بعد بھی اپنی مادر علمی کیلئے فکر مند رہتے ہیں ، ان کے ساتھ ملکر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیشنل پروجیکٹ مقابلے کامیاب بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کمپنیوںمیں اعلیٰ عہدوں پر فائز اور اپنے ذاتی کاروبار چلانے والے داؤد یونیورسٹی کے المنائی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تمام المنائیز کو اس ماہ 22اور23 فروری کو منعقد ہونے والے نیشنل پروجیکٹ مقابلوں (NPC'20) کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے مختلف یونیورسٹیز حصہ لیں گی۔ وائس چانسلر بتایا کہ یونیورسٹی میں ماحول تعلیمی سرگرمیوں سے بھرپور ہے پابندی سےتمام کلاسز کا انعقاد بڑی کامیابی ہے ۔ اس موقع پر المنائی نے کہا کہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی قیادت میں یونیورسٹی کی ترقی دیکر کر خوشی ہوتی ہے ، ہم جہاںبھی جائیں ہماری پہچان داؤد یونیورسٹی اور جامعہ داؤد کی پہچان ڈاکٹر عباسی ہیں۔

تازہ ترین