• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ سے کھانا خوراک کو زیادہ مزیدار بناتا ہے

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چمچ کی جگہ ہاتھوں سے کھانا خوراک کا ذائقہ بہتر بنادیتا ہے ،مگر ایسا کرنے سے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی ہوتا ہے۔

اسٹیونز انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خوراک کو چھونا دماغ کے ایسے نظام کو متحرک کرتا ہے جو نوالے کے منہ میں پہنچنے سے پہلے یہ خیال کرنے پر مجبور کردیتا ہے کہ غذا مزیدار ہے اور چمچ کانٹے کے مقابلے میں زیادہ اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ اثرات ایسے افراد میں نظر آتے ہیں جو عام طور پر ہاتھ روک کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں جو لوگ ہر طرح سے غذا کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں ہاتھوں سے کھانے میں اس کا ذائقہ زیادہ بہتر محسوس نہیں ہوتا۔

تازہ ترین