• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز منفی رجحان رہا اور  ہنڈریڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاری کے لیے مارکیٹ میں لسٹڈ شیئرز کی مالیت 142 ارب روپے کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ کو منفی رجحان کا سامنا کرنا پڑ گیا، اور ایک مہینے بعد 100 انڈیکس چالیس ہزار سے نیچے بند ہوا ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر  100 انڈیکس 846 پوائنٹس کم ہو کر 39ہزار 2سو 96 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے شیئرز کی مالیت 142 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 4 سو 32 ارب روپے ہوگئی ہے۔

حصص بازار میں 6 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے 18 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تازہ ترین