• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بحیثیت وزیر تعلیم اکیلا کچھ نہیں کرسکتا، سعید غنی

بحیثیت وزیر تعلیم اکیلا کچھ نہیں کرسکتا، سعید غنی  


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میں بحیثیت وزیر تعلیم اکیلا کچھ نہیں کرسکتا،مجھے افسران، اساتذہ، طلبا کی ضرورت ہے وہ میری معاونت کریں۔سندھ حکومت نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح 8-30 بجے گورنمنٹ کالج برائے کامرس اینڈ اکنامکس کی اسمبلی میں شرکت اور بعد ازاں طلبہ و طالبات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور بعد ازاں ان کی صدارت میں ڈائریکٹوریٹ کالجز کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ یہ میرا اپنا کالج ہے اور میری روح اس کالج سے وابسطہ ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جب ڈائس پر خطاب کے لئے آئے تو اشک بار ہوگئے اور ان کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کالج کے سنئیر اساتذہ کرام اور صوبائی وزیر کے کالج کے دور کے ساتھیوں نے انہیں دلاسہ دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میں آج اپنی خوشی کا اظہار نہیں کرسکتا کہ جس تعلیم گاہ سے میں نے تعلیم حاصل کی ہے اور جن اساتذہ کرام سے تعلیم حاصل کرکے اس مقام پر پہنچا ہوں آج اسی درس گاہ میں انہی اساتذہ کرام کے ساتھ کھڑے ہوکر بحثیت وزیر تعلیم خطاب کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کی بینک میں نوکری کے بعد ہمارے حالات کچھ بہتر ہوئے اور میرے والد نے ہمیں پڑھایا اور آج میں اس مقام پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام ہر ہوں اس میں میرے والدین کے ساتھ ساتھ میرے یہ اساتذہ ہیں، جنہوں نے مجھے اس مقام پر کھڑا کیا ہے ۔

تازہ ترین