• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مارکس شیٹ، ایوننگ پروگرام کے تین طلبہ کے داخلے منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پرایوننگ پروگرام کے تین طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس سی (آنرز) ایوننگ پروگرام کے سید تبشیر حسن نقوی ولدسید حسن حیدر نقوی فارم نمبر326661 ،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس کے حسین علی ولد جاسم روحانی فارم نمبر326368 اور سوشیالوجی بی اے(آنرز) کے ممتاز حسین ولد مختارحسین فارم نمبر331244 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناءپر ان کے داخلہ فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین