• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے4 مزدور جاں بحق

فیصل آباد، فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے4 مزدور جاں بحق


فیصل آباد میں سمانہ پل کے قریب پروسیسنگ ملز میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت گر گئی اور چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر سمانہ پل کے قریب ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکےسے فیکٹری کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا اور کام کرنے والے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ فیکٹری میں حادثے کےمقام پر 20 مزدور کام کر رہے تھے۔

حادثے کےبعد بارہ افراد کو امدادی کارروائی کے بعد تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بوائلر پھٹنے سےہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور کمشنر فیصل آباد کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد علی فیکٹری کےجائزہ  لینے پہنچےجہاں انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے الائیڈ اسپتال انتظامیہ کوہدایت کیں۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کابڑا حصہ منہدم ہوگیا، فیکٹری کی عمارت بظاہرخستہ حال اور پرانی تھی۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سے بوائلر کی انسپیکشن کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تازہ ترین