• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق، 6افسران معطل

مظفرگڑھ میں 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت کے چھ افسران اور اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں مظفرگڑھ کے علاقہ چوک سرور شہید کی رہائشی 7 ماہ کی بچی سکینہ میں پولیو کی تصدیق ہوئی تھی، پولیو کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت کی جانب سے 6 افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ میں 2020ء کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں میں ڈی ایچ او ڈاکٹر امتیاز علیم، ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹ ادو، ڈاکٹر رائے علی وارث، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ویکسینیشن شاہد ریاض، اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ویکسینیشن اللّٰہ ڈیوایا ، ویکسینیٹر فیصل شبیر اور ایل ایچ ڈبلیو ساجدہ شامل ہیں۔

معطل افراد کو سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تازہ ترین