• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیے کچرا صاف کرنے والے ’اسپائیڈر مین‘ سے


انڈونیشیا کے کیفے میں کام کرنے والے شہری نے اپنے محلے کے لوگوں کو کچرا صاف کرنے کی ترغیب دینے کیلئے سپر ہیرو’اسپائڈر مین‘ کا روپ دھار لیا۔

انڈونیشیا میں ماحولیاتی کارکن نے اسپائیڈر مین کا روپ دھار کر ساحل سمندر پر پھیلے کچرے کو صاف کرنے کے بیڑا اٹھالیا۔

روڈی ہارٹونا روز اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہن کر ساحل پر جاتا ہے اور کچرا اٹھاتا ہے۔

روڈی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد شہریوں میں ماحولیاتی شعور کو بیدار کرنا ہے۔

انڈونیشیا کی وزارتِ ماحولیات اور جنگلات کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار کی آبادی کے شہر پاری پاری میں روزانہ کی بنیاد پر 2.7 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چین کے بعد انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلا رہا ہے۔

تازہ ترین