• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کا عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کا مشورہ

حفیظ شیخ کا عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کا مشورہ


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز پر جانے اور وہاں سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی میں حکومتی معاشی پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سستا آٹا اور چینی خریدنے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پرجائیں۔

حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کم قیمت پر آٹا، چینی، چاول، دالیں اور تیل دستیاب ہے، عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے بڑا پیکیج لائے ہیں، چند ماہ میں مزید 2 ہزار یوٹیلٹی اسٹور کھولےجائیں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ زیب نہیں دیتا کہ خود آئی ایم ایف کے پاس جانے والے اب حکومت پر تنقید کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس کوئی خوشی سے نہیں جاتا، حالات مجبور کرتے ہیں، پاکستانی ٹیم کو آئی ایم ایف کا نمائندہ کہنے پر افسوس ہوا۔

حفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ جو آئی ایم ایف کے کوریڈور میں نہیں گھس سکتے وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

تازہ ترین