• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کاخوف، چین کے ہوٹل میں روبوٹ کھانا پیش کرینگے


چین میں کورونا وائرس کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے، ایک ہوٹل نے اپنے کسٹمرز کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹس کا استعمال شروع کردیا۔

چین کے ہوٹل نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے تمام مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹ استعمال کرنا شروع کردیا، 16 منزلہ عمارت کی ہر منزل پر یہ خدمت اب روبوٹ پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک لگائے ہوٹل کے مہمان روبوٹ سے کھانا وصول کرنے کے بعد اپنے کمروں میں جارہے ہیں۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین کی مختلف صنعتوں میں روبوٹ کام کررہے ہیں جبکہ چین کےشہر ووہان میں بھی خود کار ڈیلیوری روبوٹس کے ذریعے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 1360 سے تجاوز کر چکی ہے ۔