فرنچ فٹبال لیگ لیگا ون میں پی ایس جی اور لیون کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب لیون کے دفاعی کھلاڑی فرنینڈو مارکل نے بال اپنے ہی گول میں پھینک دی۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس اون گول کو صدی کا بدترین گول قرار دیا ہے۔
پی ایس جی کی ٹیم پہلے ہی دو گول کی برتری حاصل کیے ہوئے تھی۔ پی ایس جی نے میچ 2 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔