دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جن میں بڑی تعداد سائیکل سواروں کی بھی ہوتی ہے۔
حال ہی میں فورڈ کمپنی نے’’ شیئر دی روڈ‘‘ نامی اپنی مہم میں سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے ایک پروٹو ٹائپ جیکٹ متعارف کروائی ہے۔
یہ جیکٹ عقب سے آنے والی ٹریفک کو ان کے سڑک پر مڑنے یا رکنے کے بارے میں آگاہ کرے گی۔