• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ، گوشت، دالوں میں ملاوٹ قابل قبول نہیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دودھ، گوشت، دالوں جیسی روزمرہ کی اشیا میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں، ملاوٹ کے خلاف ایک ہفتے میں نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، قومی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد شریک ہوئے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شریک ہوئے اور ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاسکو کی جانب سے سندھ کو 4 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی تقریباً مکمل ہوچکی ہے، سندھ کی جانب سے ایک لاکھ ٹن مزید گندم کی فراہمی کی درخواست پر ای سی سی اجلاس میں غور کیا جائیگا۔

عمران خان نے کہا کہ ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا نفاذ، نیشنل ایکشن پلان ایک ہفتے میں مرتب کیا جائے، ملاوٹ کرنے والے ہماری عوام خصوصاً بچوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، بچوں کی صحت سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، ملاوٹ کے خلاف قومی سطح پر ایمرجنسی کانفاذ کرکے اس کا تدارک کیا جائے۔

تازہ ترین