• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی ٹرنر اورجوئے جونس کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر فنٹیسی ڈراما ’گیم آف تھرونز‘ سے کیریئر کی شروعات کرنے اور اسی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ جوئے جونس امریکی گلوکار نک جونس کے بڑے بھائی ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس مئی میں اچانک صوفی ٹرنر سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔جوئے جونس اور صوفی ٹرنر کے درمیان گزشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔گزشتہ برس شہرہ آفاق ڈرامے گیم آف تھرونز کے اختتام کی وجہ سے یہ خبریں تھیں کہ صوفی ٹرنر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور پھر انہوں نے امریکا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اچانک سادگی سے جوئے جونس سے شادی کرلی تھی۔اب شادی کے ایک سال بعد خبر سامنے آئی ہے کہ صوفی ٹرنر امید سے ہیں اور جلد ہی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے متعدد قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صوفی ٹرنر امید سے ہیں اور رواں سال کے اختتام سے قبل ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ امید سے ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی مصروفیات کم کرنے سمیت اپنے لباس میں بھی تبدیلی کردی ہے جب کہ جوئے جونس اور اس کے اہل خانہ بھی انتہائی خوش ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کو گزشتہ ماہ جنوری میں آخری بار ایک ساتھ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں دیکھا گیا تھا اور اس وقت ہے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ صوفی ٹرنر امید سے ہیں۔
تازہ ترین