• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی سے ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے، آسٹریلیا

سڈنی (اے پی پی)آسٹریلیا کے مرکزی بینک ” ریزرو بینک آف آسٹریلیا “ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے،قابل تجدید توانائی کی حامل صنعت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔یہ بات بینک کے گورنر فلپ لوے نے ایک اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، حال ہی میں جنگلات میں لگنے والی آگ جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر درخت اور جنگلی حیات آگ کا شکار ہوئی اس کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ خشک سالی کے بڑھتے واقعات بھی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیں۔

یہ بھی دیکھئے: آسٹریلیا میں موسلادھار بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی خشک سالی کے باعث زرعی صنعت کو شدید نقصان ہورہا ہے،خشک سالی سے رواں سال ملکی اقتصادی ترقی میں 0.25 فیصد کمی ہوسکتی ہے، حال ہی میں جنگلات کی آگ سے بھی ملکی معیشت کی شرح نمو 0.2 فیصد متاثر ہوئی۔

تازہ ترین