• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا مذاق نوجوان کو مہنگا پڑگیا


روسی عدالت نے معروف یوٹیوبر کو ٹرین میں سنسنی پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا سنادی، یوٹیوبر نے چین کے ہلاکت خیز کورونا وائرس میں متاثر ہوکر ٹرین میں بےہوش ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق روسی عدالت نے مزاحیہ ویڈیو بناکر یوٹیوب پر شیئر کرنے والے نوجوان اسٹار کو ہلاکت خیز کورونا وائرس کے حوالے سے مذاق کرنے اور عوام میں سنسنی پھیلانے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس نوجوان کو دیکھا جاسکتا ہے جس نےچہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے، نوجوان زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اچانک زمین پر گرجاتا ہے اور تڑپنے لگتا ہے۔

نوجوان کی مدد کرنے کے لیے لوگ آگے بڑھتے ہیں مگر کچھ دیر میں ہی کورونا وائرس، کورونا وائرس چیختے ہوئے بھاگنے لگے۔

پورے واقعے کی ویڈیو یوٹیوب اسٹار نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو عوام میں سنسنی پھیلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔