• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ویرات کوہلی اور انوشکا کی جوڑی بہت پسند ہے، سیف علی خان

ویرات کوہلی اور انوشکا کی جوڑی بہت پسند ہے، سیف علی خان


ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی سب سے بہترین ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی فلم اسٹار سیف علی خان حال ہی میں اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ریڈیو شو میں نمودار ہوئے جہاں کرینہ کپور نے سیف علی خان سے کچھ سوالات کیے۔بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے پوچھا کہ ’آپ کی نظر میں سب سے بہترین جوڑی کس کی ہے تو اْس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ ’مجھے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بہت پسند ہے۔سیف علی خان نے کہا کہ ’ویرات اور انوشکا دونوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے، ایک کرکٹر اور فلم اسٹار کی دْنیا ہی الگ ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ دونوں ایک ساتھ خوش ہیں اور وہ اپنے رشتے کو متوازن طریقے سے چلا رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ اگر میں اپنے والدین کی بات کروں تو اْن دونوں کا تعلق بھی دو مختلف شعبوں سے تھا میرے والد کرکٹر تھے جبکہ میری والدہ اداکارہ تھیں لیکن دونوں نے پیار و محبت کے ساتھ اپنے رشتے کو قائم رکھا۔کرینہ کپور نے سیف علی خان سے پوچھا کہ ’شادی شدہ زندگی کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے ضروری چیز کیا ہے؟اِس سوال کے جواب میں سیف علی خان نے کہا کہ ’میرے خیال میں شادی شدہ زندگی میں سب سے ضروری احترام ہے، جوڑے کو ایک دوسرے کا احترام اور عزت کرنی چاہیے۔ اْنہوں نے کہا کہ عزت اور احترام تمام لوگوں کے لیے اہم ہے عام انسان ہو یا نامور شخصیت ہو کیونکہ رشتوں کے معاملے میں ہر شخص برابر ہوتا ہے، چاہے فن کار ہویا کوئی بھی ہو رشتے سب کے لیے اہم ہوتے ہیں۔سیف علی خان نے کہا کہ بعض اوقات مشہور شخصیات کے لیے اپنے ذاتی تعلقات برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم پْرکشش لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں اْن کے ساتھ دْنیا گھوم رہے ہوتے ہیں ایسے میں کسی ایک شخص کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اداکار نے کہا کہ جو شخصیت اِن تمام مشکلات کے بعد بھی صرف ایک ہی شخص کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ شخص میری نظر میں عزت کا مستحق ہے۔

تازہ ترین