• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5سال میں وزیراعظم ہائوس کیلئے5 کروڑ53 لاکھ کی گاڑیاں خریدی گئیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم ہائوس کیلئے گزشتہ5سال کے دوران5کروڑ53 لاکھ کی گاڑیاں خریدی گئیں جبکہ گاڑیوں کی نیلامی سے 21 کروڑ 75لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ممبر قومی اسمبلی شاہین ناز سیف اللہ کے سوال پر وزیر انچارج برائے وزیراعظم ہائوس نے تحریری جواب میں بتایا کہ2015 میں 13سوسی سی 4 ٹیوٹا کرولا کاریں خریدی گئیں۔

ایک ٹیوٹا کار کی قیمت 1787000تھی جبکہ 4ٹیوٹا کاروں کی مجموعی قیمت71لاکھ 48ہزار تھی۔ 2015

میں 6لاکھ 37ہزار کی ایک سوزکی پک اپ خریدی گئی۔ 2015 میں 18لاکھ 85ہزار 566روپے کا 25سو سی سی ٹیوٹا ہائی لکس (ایس‘ کیب‘ ڈالا) خریدا گیا۔ 2015

میں ہی 23لاکھ 32ہزار 252روپے کی 3000سی سی ٹیوٹا ہائی ایس خریدی گئی۔

2013میں 2015 ماڈل ہینو سکائی لائنر113 ایچ پی خریدی گئی جس کی مالیت 54لاکھ 80ہزار روپے تھی۔

2015میں 4ہنڈا 125موٹر سائیکل بھی خریدے گئے جنکی مجموعی مالیت 4لاکھ 10ہزار روپے تھی۔

تازہ ترین