• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں گرفتار‘اسلحہ برآمد

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خروٹ آباد پولیس نے گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے سر غنہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم اغوا برائے تاوان میں بھی مطلوب تھا ۔پو لیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن شوکت علی خروٹ آباد عملے اور ایگل اسکواڈ کے ہمراہ مغربی بائی پاس پر چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی سے ایک شخص جس کے ہاتھ میں ٹی ٹی تھی نکل کر بھاگنے لگا جسے ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے گاڑی پشین سے کوئٹہ کےلئے کرائے پر بک کرائی تھی اسے لے کر جیسے ہی مغربی بائی پاس پہنچا تو ملزم نے پستول نکال کر گاڑی حوالے کرنے کو کہا کہ اسی دوران میں نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی بند کر دی ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم زرک خان گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سر غنہ ہے جبکہ پولیس کو اغوا برائے تاوان میں بھی مطلوب تھا ۔
تازہ ترین