• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل کے اعلامیہ میں تمام ٹرینی وکلا کو ہدایت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے ایک اعلامیہ میں ان تمام ٹرینی وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرینی جنہوں نے دو ماہ قبل ہائیر ایجو کیشن لاء گیٹ امتحان میں 35 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں اور ٹیسٹ میں متعدد غلطیاں کی گئی تھیں جس کیلئے تمام صوبائی بار کونسلز نے پاکستان بار کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کو اس ٹیسٹ کی غلطیوں کی نشاندہی کی تھی تمام صوبائی بار کونسلز 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو لائسنس جاری کر رہے ہیں جبکہ بلوچستان بار کونسل نے فیصلہ کیا کہ وہ ٹرینی جنہوں نے لاء گیٹ کے امتحان میں 35 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں وہ فوری طور پر بلوچستان بار کونسل میں رابط کریں ۔ 
تازہ ترین