• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں سے اپنی نومولود بیٹی کا نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ناموں میں سے وہ جس کا تجویز کردہ نام منتخب کریں گے اسے انعام بھی دیا جائے گا۔شاہد آفریدی نے اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر بھی کی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
تازہ ترین