• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت اور جین ایڈیٹنگ میں پیشرفت مستقبل میں بہتر ہوسکتی ہے، بل گیٹس

کراچی ( جنگ نیوز) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ملک کے اہم سائنسی اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جین ایڈیٹنگ میں پیشرفت مستقبل میں تیزی سے بہتر ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصنوعی ذہانت اور جین پر مبنی ترمیمی ٹیکنالوجی جیسے ٹولز کی پیش قدمی کا ایک نیا موقع ہے کہ نئی نسل کو صحت سے متعلق حل تیار کریں تاکہ وہ کرہ ارض کے ہر فرد کو میسر ہوں۔ اور میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں ، "گیٹس نے سیئٹل میں امریکی انجمن برائے ترقی سائنس کے سالانہ اجلاس میں ایک اہم خطاب کے دوران کہا کہ انسانوں میں سیکیل سیل بیماری اور ایچ آئی وی سے لڑنے کے نئے طریقے ڈھونڈنے کے لئے مزید لاکھوں ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین