• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور ایردوان کا ادلب بحران کے خاتمے پر غور

واشنگٹن (نیٹ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شامی صوبہ ادلب میں جاری بحران کے بلاتاخیر خاتمے پر مشاورت کی گئی۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ترک اور امریکی صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں شامی صوبہ ادلب میں جاری بحران کے جلد از جلد خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق صدر ایردوآن اور صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق حکومت کی طرف سے ادلب میں کیے جانے والے تازہ حملے ناقابل قبول ہیں۔

تازہ ترین