• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی مہنگائی پرجلدکنٹرول پالیاجائے گا،صوبائی وزیرہائوسنگ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبے میں مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد اس پر قابو پالیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کے بعد پورے صوبے میں ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طریقے سے قیمتوں میں اضافہ کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا جارہاہے۔ نجیگرام کے علاقے سمسرو میں نئی سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ بہ حیثیت ایک ذمہ دار شہری ہم سب کو ذخیرہ اندوزی اور اشیاء کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کے عمل کی حوصلہ شکنی اور ایسے عمل میں ملوث افراد کے خلاف شکایات درج کرنی چاہئیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں اپنی اصل سطح پر لائی جارہی ہیں اور قانون کی عملداری قائم رکھنے کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی تعمیر ہونے والی سڑک ایک عرصہ سے اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھی جسے اب عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، سڑک بننے سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں آسانی ہوگی ۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے۔
تازہ ترین