• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا آپریشن

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے مہم کے دوران ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی شیخ محمدی فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 15کنڈوں کو ہٹایا گیا، کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایک سپین ایل ٹی تاراتارکرضبط کرلی گئی اورذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایس ای خیبرسرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ اورعوام کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے۔
تازہ ترین