• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد آباد اور ملحقہ علاقوں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے نوحی علاقہ مراد آباد اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے پچھلے دوہفتوں سے علاقہ میں پینے تک کا پانی میسر نہیں جسکی وجہ سے علاقہ کے لوگ دیگر جگہوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ علاقہ میں دو سال پہلے بنایا گیا ٹیوب ویل تاحال شروع نہ ہوسکا علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پانی کی ترسیل ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور نیاء تعمیر کیا گیا ٹیوب ویل جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ علاقہ میں پانی قلت کا خاتمہ ہو بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔
تازہ ترین