• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مہنگائی نے رشوت کے ریٹ بھی بڑھا دیے؟


اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں کی ایک دلچسپ درخواست وزیر داخلہ کو موصول ہوئی ہے، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ مہنگائی نے رشوت کے ریٹ بھی بڑھادیے ہیں۔

درخواست میں اہلکاروں نے وزیر داخلہ کو لکھا کہ تبادلوں کے لیے پہلے جو رشوت دس ہزار روپے لی جاتی تھی، اب 25 ہزار روپے کردی گئی ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔

پولیس اہلکاروں نے تبادلوں کی رشوت بڑھنے پر وزیر داخلہ کو شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ من پسند تبادلوں کا ریٹ 10 ہزار سے 25 ہزار کردیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تبادلوں کے لیے او ایس آئی ہزاروں روپے رشوت مانگتے ہیں جبکہ افسران کے ماتحت ریڈر اور آپریٹر شہر بھر سے بھتا اکٹھا کرتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ آپریٹر اور ریڈر، مافیا کی شکل اختیار کرگئے ہیں، انھیں جنرل ڈیوٹی نہیں دی جاتی جبکہ پولیس رول کے مطابق ایک سال سے زائد ایک ہی جگہ پر تعینات نہیں رہا جاسکتا۔

اہلکاروں کی درخواست پر وزیر داخلہ نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین