• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان عادل کی تباہ کن بولنگ، پاکستان شاہینز نے ایم سی سی کو ہرا دیا

احسان عادل کی تباہ کن بولنگ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شاہینز نے ایم سی سی کو ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ احسان عادل نے 10 اوورز میں 34 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اتوار کو ایچی سن کالج میں ایم سی سی نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، راس ویٹلے نے 51 اور ول روڈز نے 27 رنز بنائے جبکہ رولوف مروو نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ راس ویٹلے 51 رنز بناکرسب سے نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 45 اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی آدھی ٹیم 114 رنز بناکر پویلین واپس لوٹی تو بائیں ہاتھ کے عمران رفیق اور حسن محسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 91 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ عمران رفیق66 اور حسن محسن 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 30گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ایم سی سی کی جانب سے اولیور ہان نے 2 جبکہ سفیان شریف اور رولوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم 17فروری کو ناردرن کے خلاف ایچیسن کالج لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

تازہ ترین