• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ سے شرجیل کا کیریئر رکا، اسی ِ سے واپسی ہورہی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان سزا پوری ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت شرجیل خان کا کیس منظر عام پر آیا اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ڈین جونز اور وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔ پابندی ختم ہونے کے بعدشرجیل خان اتوار کو کراچی میں پہلی بار میڈیا سیشن میں صحافیوں کے سامنے آئےاس متعلق سوال پر ان نے کہا کہ وہ میرا پرانا باب تھا جو اب بند ہوگیا ہے۔ ہر کسی کا ایک ماضی ہوتا ہے اور ایک مستقبل، میں اس وقت پاکستان سپر لیگ پر فوکس اور مرحلہ وار آگے بڑھ رہا ہوں۔ پی ایس ایل سے کیریئرکو بریک لگا اور پی ایس ایل سے ہی واپسی ہورہی ہے۔یہ ٹورنامنٹ میری پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لئے سیڑھی ہوگا۔

تازہ ترین