• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو، چیمپئن کیلئے نئی ٹرافی تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 2020کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹرافی تیار کرائی ہے۔ اسے یو کے کی ایک کمپنی اوٹ وِل سلور اسمٹس نے تخلیق کیا ہے۔ ٹرافی کے اوپر نصب ایک چاند اور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ 65سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا کل وزن 8 کلوگرام ہے۔ اس کے اردگرد مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔ رواں سال متعارف کروائی جانے والی پی ایس ایل ٹرافی اب آئندہ تمام ایونٹ کے لیے مستقل رہے گی اور آئندہ ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کردیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ جہانگیر خان ٹورنامنٹ کی ٹرافی تھامے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہوں گے اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے کریں گے ۔ بعد ازاں تمام فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی جائے گی۔

تازہ ترین