• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹس پر کھلاڑیوں کے نام اردو میں تحریر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈنے پاکستان سپر لیگ میں اپنی کٹ پر کھلاڑیوں کے نام اردو میں تحریر کرنے کا منفرد تجربہ کیا ہے۔ عام طور پر کھلاڑیوں کی شرٹس کی پشت پر کھلاڑیوں کے نام انگریزی میں تحریر ہوتے ہیں۔ اسلام آباد نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ پشاور زلمی نے بھی پریکٹس کی۔ پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ نے ٹیم جوائن کرلی ہے۔ ہاشم کو یونس خان کی جگہ یہ ذمے داری دی گئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈکے کولن انگرم اور فل سالٹ بھی پاکستان پہنچ گئے۔ اسٹار بیٹسمین کارلوس بریتھ ویٹ اور لیام لیونگسٹن نے بھی کراچی میں پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کرلیاہے۔
تازہ ترین