• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں 3افراد جاںبحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نبی بخش تھانے کی حدود ڈولی کھاتہ یاسین اسکوائر کے قریب 43سالہ کیول کی لاش سول اسپتال لائی گئی،پولیس کے مطابق متوفی کی سر پر چوٹ کا نشان ہے ،ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ متوفی کی ہلاکت بلڈنگ سے گر کر ہوئی ہے تاہم قریب موجود لوگوں نے بتایا کہ متوفی چلتے ہوئے اچانک گرا اور اسکی موت طبعی ہے،قیوم آباد سرسید اسپتال کے قریب 70 سالہ شخص کو حالت غیر ہونے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا،پولیس کے مطابق اسکی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ بس اسٹاپ کے قریب بس کی ٹکر سے 9سالہ ایان جاں بحق ہو گیا، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم بس کو پولیس نے تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین