• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا اور چینی چور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے در پہ ہیں، شاہ محمد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 22 فروری ہفتے کو 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جس میں پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداران وکارکنان شرکت کریں گے،جبکہ 13 مارچ کو حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،آٹا چور اور چینی چور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے در پر ہیں ،وہ مسلم لیگ ہائوس کارساز میں کراچی کے تمام اضلاع کے عہدیداران کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر سنئیر نائب صدر علی اکبر گجر،ناصر الدین محمود،اسد عثمانی،راجہ انصاری،راجہ سعید ودیگر بھی موجود تھے،سید شاہ محمود شاہ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوی مہنگائی نے 22 کروڑ عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے،اس پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے،ایک سوال پر سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ وفاق خود الجھا رہا ہے،سندھ حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جسے چاہے آئی جی سندھ کے طور پ قبول کرے،انہوں نے کہا کہ ہم مرکز کی مضبوطی کے حامی نہیں،بلکہ پاکستان اور وفاق کی مضبوطی کے حامی ہیں،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ہماری پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں نئے انتخابات ہوں، پارٹی صدر شہباز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،پی ایس ایل کے موقع پر احتجاج کرنے کے حوالے سے سوال پر سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے کھیلتے عوام کی حالت بری کردی گئی ہے،کرکٹ ضرور ہونا چاہیے،لیکن عوام کو روزگار،صحت،تعلیم کی فراہمی اور مہنگائی سے نجات دلانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

تازہ ترین