• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے مقدمات کی تحقیقات عدالتی احکامات کے مطابق یقینی بنائی جائیں،آئی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز سمیت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمشتمل مختلف نوعیت کے مقدمات اور انویسٹی گیشن کے امور پر تفصیلی کیس ٹوکیس میٹنگ ہوئی، اس سلسلے میں سندھ حکومت کے قوانین، سندھ پولیس کی ایس او پی پر شرکاء کی بریفنگ اورتجاویز کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق دیگر مختلف مقدمات کی تحقیقات، چھان بین اور تمام ترتفتیشی پیش رفت پر عمل درآمد کو ہائی کورٹ کے عین "عدالتی احکامات" کے مطابق یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے مقدمات میں درکار ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ جات سے مسلسل رابطوں کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین