• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح 30 فیصد ہے، ڈاکٹر روفینا سومرو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرطان کی دیگر اقسام کے مقابلے میں پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان بہت عام ہے ہر9خواتین میں سے ایک عورت اس مرض کا شکار ہوتی ہے، سرطان کو سزائے موت تصور کرنا صحیح نہیں ، سرطان سے متاثرہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح 30فیصد ہے جبکہ ہر 36متاثرہ خواتین میں سے ایک عورت ہلاک ہوتی ہے ۔ یہ بات لیاقت نیشنل ہسپتال کی سرجن پروفیسر ڈاکٹر روفینا سومرو نے ڈاکٹر پنجوانی سےسینٹر برائے مالےکےو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں سرطان‘‘ کے موضوع پراپنے لیکچر میں کہی ۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سےنٹر برائے مالے کے ولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، اور ورچول ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا ۔ پروفیسر ڈاکٹر رُفینا سومرو نے کہا کہ80فیصد سرطان سے متاثرہ خواتین فیملی ہسٹری نہیں رکھتیں۔

تازہ ترین